ہومEUR / GBP • کرنسی
add
EUR / GBP
گزشتہ قیمت
0.84
خبروں میں
یورو کے بارے میں
یورو یورپ کے اکثر ممالک میں رائج کرنسی کا نام ہے۔ یہ 1999ء میں دنیاوی معیشت میں متعارف کیا گیا اور 2002ء میں سکوں اور نوٹوں کی شکل میں جاری کیا گیا۔ یورپی یونین کے تمام ممالک اس کرنسی کو اپنا سکتے ہیں اگر وہ کچھ مالیاتی شرائط کو پورا کر لیں۔ تمام ممبر ممالک کے لیے آخر کار اس کرنسی کو اپنانا لازمی ہے۔ 2004ء تک آسٹریا، بلجیم، فن لینڈ، فرانس، جرمنی، یونان، آئرلینڈ، اٹلی، لکسمبرگ، نیدرلینڈ، پرتگال اور سپین اسے اپنا چکے ہیں۔
یورو کرنسی 1، 2، 5، 10، 20، 50 سینٹ اور 1 اور 2 یورو کے سکوں اور 5، 10، 20، 50، 100، 200 اور 500 یورو کے نوٹوں پر مشتمل ہے۔ Wikipediaپاؤنڈ اسٹرلنگ کے بارے میں
پاؤنڈ اسٹرلنگ عام طور پر صرف پاؤنڈ کے طور پر جانا جاتا ہے اور یہ مملکت متحدہ میں استعمال ہوتا ہے ۔ برطانوی پاؤنڈ دنیا کی قدیم ترین زرِ مبادلہ ہے جو اب بھی استعمال میں ہے اور جو اپنے آغاز سے مسلسل مستعمل ہے۔ بینکِ انگلستان برطانوی پاؤنڈ اسٹرلنگ کا مرکزی بینک ہے۔ پونڈ اس وقت دنیا کی چوتھی سب سے زیادہ مستعمل سکہ رائج الوقت ہے، امریکی ڈالر، یورو اور جاپانی ین کے بعد۔یہ عالمی ذخائر میں چوتھی سب سے زیادہ مستعمل زرِ ذخیرہ بھی ہے۔ Wikipedia